Darwaish Online خبرنامہء سیاہ ست 
  • خبریں اور تبصرے
  • میری غزلیں
  • میرے کالم
  • آپ کی رائے
  • رابطہ کیجئے
Picture
Picture

پڑھنے کیلئےاوپر کلک کریں

Picture

پڑھنے کیلئےاوپر کلک کریں

Picture
Picture
Picture
Picture
Picture
Picture
Picture
Picture

 مذید معلومات کلک کیجئے

Picture

گیمز کیلئے  کلک کیجئے

Picture
Picture

اشرافیہء پاکستان

Picture

مفلسان ِ پاکستان

Picture

مصلحت یا مصالحت

Picture

اولیاء اکرام کے جانشین؟

Picture

 سیاہ ست کے بازیگر  

Picture

نسل در نسل غدار

Picture

ٹارگٹ کلرز یا مافیہ؟

Picture

قومی نوجوان قیادت

Picture

امن کی آشا یا غیرت کا لاشہ

Picture

کل کے مجرم آج وزیر

Picture
     چیف ایڈیٹر: فاروق بٹ درویش                                                         ایڈیٹر : میاں سلیمان افضل
 

              جابر سلطان کے روبرو کلمہء حق کہنا افضل ترین جہاد ہے


اسپيکر کے علاوہ کوئي مجھے نا اہل نہيں کرسکتا، کوئلے کے کاروبار میں ہاتھ تو کالے ہوتے ہی ہیں ۔  گيلاني
کرسی اور زرداری کی طاقت پر مان کرنے والے مسخروں میں استعفی دینے کی اخلاقی جرات کہاں سے آئے گی

وزيراعظم گيلاني نے کہاہے کہ عدالت سے سزا يافتہ ہونے کے بعد بھي انہيں ہٹانے کا فيصلہ پارليمنٹ نے کرنا ہے اور يہ فيصلہ اسپيکر قومي اسمبلي کي عدالت ميں ہوگا، وزيراعظم نے مسلم ليگ نون کو تحريک عدم اعتماد لاکر دکھانے کا چيلنج بھي دے ديا ہے . انہوں نے فیصلے کا تمسخر اڑاتے ہوئے مخصوص جلاا انداز میں انتہائی دیدہ دلیری سے کہا کہ کوئلے کے کاروبار میں ہاتھ تو کالے ہوتے ہی ہیں سپريم کورٹ نے سزا ملنے کے بعد وزيراعظم گيلاني آج پہلي بار قومي اسمبلي اجلاس ميں شريک ہوئے تو اپوزيشن ليڈر چودھري نثار ، وہاں موجود نہيں تھے، حکومتي اور اتحادي ارکان نے وزيراعظم کا پرتپاک استقبال کياجبکہ مسلم ليگ نون کے اراکين اٹھ کر چلے گئے. وزيراعظم نے خطاب ميں کہا کہ کل کے عدالتي فيصلے کے بعد بہت سے اختلافي امور سامنے آئے ہيں، حکومت کو جمہوريت کا درس دينے والے ، حکومت کا جمہوري رويہ بھي ديکھ ليں،عدالتي فيصلے سے ايک دن پہلے چودھري نثار نے تو ميرے لئے نيک خواہشات ظاہر کي تھيں، وزيراعظم نے کہاکہ جو بھي فيصلے ہوجائيں، وہ پارليمنٹ ميں آنا ہيں، مجھے ہٹانے کا فيصلہ ، اسپيکر اسمبلي نے ڈاک خانے کا کام نہيں کرنا بلکہ اپني عدالت لگا کر فيصلہ کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ ميں نے تو آئين کا تحفظ کرنے کا جرم کيا، اپني وجہ سے سارا نظام ختم نہيں ہونے دوں گا. انہوں نے کہا کہ آئين ميں تراميم کے وقت کسي ايک رکن نے بھي صدر کو استثني ختم کرنے کا نہيں کہا، مفاہمت کي پاليسي کو ہماري کمزوري نہ سمجھا جائے، ہم نے اس حکومت کو گرانا ہوتا تو گراليتے . شريف برادران کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ايک بھائي کہتا ہے کہ وہ صدر کو نہيں اور دوسرا کہتا ہے کہ وہ وزيراعظم کو نہيں مانتا، جبکہ تمام مسلم ليگ ن کہتي ہے کہ وہ عمران خان کو نہيں مانتي. اس موقع پر انہوں نے مسلم ليگ ن کو چيلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ميرے خلاف عدم اعتماد کي تحريک لاکر دکھائيں. انہوں نے کہا کہ پارليمنٹ سپريم ادارہ ہے اور جنرل کياني جمہوريت کے حامي ہيں. 

عدالتی فیصلوں کا کھلا مذاق اڑا نا جمہوری عمل کے لئے بھی شدید خطرے کا باعث ہو سکتا ہے : شہباز شریف
عوام منتظر ہیں کہ مسلم لیگ، نون تمام عدالتی فیصلوں  پر عمل درامد کروانے کیلئے کیا عملی اقدامات کرتی ہے

 شہباز شریف نے کہا ہے جمہوریت کی بقا اور قانون کی بالادستی کے لئے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کے تمام آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق عمل ہونا چاہئے۔ گیلانی اس عہدے پر برقرار رہنے کا ہر قانونی اور اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ، ان کو چاہئے وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا عدالتی فیصلوں کا مذاق اڑا کر کاروبار مملکت نہیں چل سکتا۔ یہ رجحان جمہوری عمل کے لئے بھی خطرے کا باعث ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا وقت نے ثابت کر دیا سوئس بنکوں میں موجود پاکستان کی لوٹی ہوئی رقم آج نہیں تو کل ضرور واپس آئے گی اور رشوت اور بدعنوانی کے ذریعے کروڑوں ڈالر اکٹھے کر کے غیر ملکی بنکوں میں جمع کرانے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ قوم نے عدلیہ کی بحالی اور قانون کی سربلندی کے لئے قربانیاں اس لئے نہیں دی تھیں کہ عدلیہ کے فیصلوں کا کھلم کھلا مذاق اڑایا جائے۔ انہوں نے کہا کاش ملک کے وزیراعظم کرپشن کے ذریعے لوٹی گئی دولت کے تحفظ کی بجائے اس طرح کی کوششیں مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے ہاتھوں مارے ہوئے پاکستان کے غریب عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کرتے۔ 

سزایافتہ وزیراعظم کی کون عزت کرےگا، عدلیہ تباہ کرنیکی کوشش کی تو سونامی لانگ مارچ ہوگا، عمران خان
کاش عمران خان کرپشن کے خلاف پہلے لانگ مارچ کر دیتے تو اب تک لٹیری حکومت کا بستر گول ہو چکا ہوتا

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی اب وزیراعظم نہیں ہیں کیونکہ ایک سزا یافتہ شخص کسی بھی صورت وزیراعظم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی پارٹیاں ذاتی مفاد کیلئے ملی ہوئی ہیں سب ملکر ایک دوسرے کی کرپشن بچا رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ پہلی مرتبہ کسی طاقتورکو قانون کے نیچے لایا گیا جو کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستانی قوم کیلئے ایک تحفہ ہے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے واضح کیا کہ اگرحکمرانوں نےسپریم کورٹ کوتباہ کرنیکی کوشش کی تواسلام آبادکی طرف مارچ کرینگے۔ آئینی راستہ یہی ہے کہ نیا وزیراعظم لایا جائے۔

غاصب اور قاتل دشمن بھارت غیور پاکستانیوں کا کسی صورت پسندیدہ ملک نہیں ہو سکتا : دفاع پاکستان کونسل
زرداری، گیلانی، حنا کھر اور رحمان ملک جیسوں کی بھارت دوستی اور سامراجی گماشتوں کا محاسبہ کرنا ہو گا

دفاع پاکستان کونسل  کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بحال کی گئی تولا نگ مارچ کریں گے۔ دفاع پاکستان کونسل کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتیں ملکی دفاع میں ناکام ہو گئیں۔ غاصب بھارت غیور پاکستانیوں کا کسی صورت پسندیدہ ملک نہیں ہو سکتا۔ پاکستان کو امریکہ کی خواہش پر بھارتی تجارت کی رہداری اور منڈی نہیں بننے دیں گے۔ جمعرات کو صادق شہید گراﺅنڈکوئٹہ میں دفاع اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی نظریاتی کے امیر مولانا عصمت اللہ نے کہا کہ ہمارا مذہب غیر مسلموں سے دوستی کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت دشمن ممالک پاکستان بالخصوص بلوچستان میں بھائیوں کو آپس میں لڑانے کےلئے متحرک ہیں۔ کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق نے کہاکہ ملکی دفاع فوج‘ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کا کام تھا لیکن سپریم کورٹ سلالہ پوسٹ حملے کا نوٹس نہ لے سکی‘ پارلیمنٹ نیٹو کی سپلائی بحالی کی باتیں کر رہی ہے اور فوج خاموش ہے اس لئے ہم نے عوام کو ساتھ لیکر یہ فیصلہ کیا کہ پاکستان کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور اسکے حقوق کا دفاع بھی ہم کریں گے۔ ہمارا مقصد پاکستان کو غیروں کی جنگ سے نکالنا ہے۔ اس کیلئے ریفرنڈم کروائیں گے، دستخطی مہم بھی چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئٹہ میں ایک بار پھر اعادہ کرتے ہیں کہ نیٹو سپلائی بحال نہیں ہونے دیں گے۔ امیر جماعةالدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاکہ امریکہ و نیٹو افغانستان میں جنگ ہار کر منظم منصوبہ بندی کے تحت بلوچستان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ آج یکجہتی و اتحاد کا وقت ہے ‘کیونکہ اسی طریقے سے امریکہ کو شکست ہو گی۔ انہوں نے پختونوں اور بلوچوں سے آپس میں اتحاد و اتفاق کی اپیل بھی کی۔ اہلسنت والجماعت کے صدر مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ جان دیکر بھی بلوچستان اور اسلام کا دفاع کریں گے۔ مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل اسلام ‘پاکستا ن اور جہاد کے دفاع اور امریکہ کو بھگانے کے لئے بنی ہے۔ امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بھارت یا کسی بھی پاکستان دشمن قوت کے بہکاوے میں نہیں آئےں گے۔ دفاع پاکستان کونسل کے کنوینر جنرل (ر) حمید گل نے کہاکہ دفاع اسلام ‘ دفاع پاکستان اور دفاع بلوچستان اصل میں ایک ہی ہیں‘ جہاد ایسی پاور ہے جس سے پوری دنیا ٹیکنالوجی ہونے کے باوجود ڈرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لٹیروں کی حکومت ہے ‘انکو نکالنا ہو گا۔ پاکستان علماءکونسل کے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ اگر امریکہ پاکستان کی نہیں سنتا تو ہم صدر زرداری کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ دفاع پاکستان کونسل میں شامل ہو جائیں۔ کانفرنس کوئٹہ کی تاریخ کے بڑے اجتماعات میں سے ایک تھی۔ دفاع اسلام کانفرنس میں حافظ محمد سعید کے سر کی لگائی گئی قیمت کی گونج سنائی دیتی رہی۔ مغربی ممالک نے کانفرنس کو مکمل طور پر مانیٹر کیا۔ غیرملکی میڈیا کے نمائندے حافظ محمد سعید کے خطاب اور جماعتہ الدعوة کے رضا کاروں کی خصوصی ویڈیو کوریج کرتے رہے۔

 پیپلز پارٹی‘ ایم کیو ایم اور اے این پی کے لوگ کراچی کی خونریزی اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں: رحمن ملک
 وزیر داخلہ کے اس کھلے اعتراف جرم کے بعد ان قومی مجرموں کیخلاف عملی اقدامات کون سا ادارہ کرے گا ؟

وفاقی وزیر رحمان ملک کا کہنا ہے اورنگی میں بھتہ خوری میں پی پی پی، ایم کیو ایم، اے این پی اور دیگر بہت سی پارٹیوں کے لوگ ملوث ہیں، بلیو ائر حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لائی گئی اسی طرح بھوجا ائر لائن حادثے کی رپورٹ بھی سامنے لائی جائے گی۔ کراچی ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجی ائر لائنوں کو لائسنس نواز شریف نے دئیے بھوجا ائر لائسنس بحال کرنے کیلئے رشوت لینے کا ثبوت دیں میں فوراً ایکشن لونگا، میری ذاتی رائے ہے پرانے جہازوں کو ائر لائن میں شامل نہیں کیا جانا چاہئے، اس پر بھی تحقیق کر رہے ہیں کہ کیتھی پیسفک ہی کے پرانے جہاز ہمارے یہاں کیوں آتے ہیں۔ انہوں نے کہا چودھری نثار سے درخواست ہے خدا کیلئے لاشوں پر سیاست نہ کریں جوڈیشل کمشن پر اعتراض کرکے انہوں نے اپنا جرم چھپانے کی کوشش کی چودھری نثار کا یہ کہنا غلط ہے ائر بلیو حادثے کی رپورٹ جاری نہیں کی گئی کیا چودھری نثار چاہتے ہیں شاہد خاقان عباسی کو گرفتارکیا جائے، انہوں نے کہا کوئٹہ، بلتستان، کوہستان میں ایک ہی گلگتی گروپ ملوث ہے اور وہ ہی لوگ کراچی آ کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جنہیں پکڑ لیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا ملک کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے اور پیپلز پارٹی کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ اتحادی جماعتوں کے تعاون سے کراچی میں امن قائم کریں گے۔ نوائے وقت نیوز کے مطابق انہوں نے کہا صدر کیساتھ اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ ثناءنیوز کے مطابق انہوں نے کہا چودھری نثار کو وزیراعظم کے بنائے کمشن پر اعتراض ہے تو وہ جس کو نامزد کریں گے کمشن میں شامل کر لیا جائے گا۔ طیارہ حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا بھارت کیساتھ تعلقات اچھے چاہتے ہیں دونوں ملکوں کو سیاچن سے فوجیں نکالنی چاہئیں۔ بھارت سابقہ معاہدے پر عملدرآمد کرے۔ موسیٰ گیلانی پر اب تک الزام ہے وہ آ گئے ہیں تفتیش میں مدد کریں گے۔

امریکی فوجیوں نے گزشتہ دس ماہ میں چاربار اپنےاتحادی پاکستان کی زمینی حدود میں فائرنگ کی،سی این این
ان واقعات کو چھپانے والے حکمرانوں اور پاکستانی میڈیا میں چھپے سامراجی ایجنٹوں کو کون بینقاب کرے گا؟

امریکی ٹی وی ”سی این این“ نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں نے گذشتہ دس ماہ کے دوران چار مرتبہ پاکستانی حدود میں فائرنگ کی۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان گذشتہ سال سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو کے فضائی حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عام طور پر سرحد پار سے فوجیوں پر فائرنگ میں طالبان اور حقانی نیٹ ورک ملوث ہوتے ہیں تاہم افغان فوج کے کمانڈر مسعود کریمی نے کہاکہ 14اپریل کو افغان اہلکاروں پر پاکستانی فوجیوں نے فائرنگ کی۔ کمانڈر مسعود کریمی کے مطابق جب ہم سرحد کے قریب گئے تو ہم پر پاکستانی فوج نے اپنی چوکیوں سے اینٹی ائرکرافٹ گن اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ ہم نے اپنی آنکھوں سے پاکستانی فوجیوں کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا اور امریکیوں کو صورتحال سے آگاہ کیا لیکن امریکیوں کا مﺅقف تھا کہ ہمیں سرحد کے دوسری جانب کارروائیاں کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ اتحادی فوج کے ایک ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جمی کمنگز نے تصدیق کی کہ افغان فوجی سرحد پار جھڑپ میں ملوث تھے تاہم انہوں نے اس بات کی کوئی نشاندہی نہیں کی کہ افغان فوجیوں پر فائرنگ کس نے کی؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے بعض اوقات پاکستانی حدود سے ہونے والی شیلنگ کے بعد جوابی فائرنگ کی ہے اور لیفٹیننٹ کرنل جمی کمنگز کے مطابق صوبہ پکتیکا میں فارورڈ آپریٹنگ بیس تلمان سے جون 2011ءسے اب تک فوجیوں نے پاکستان کی حدود میں چار بار فائرنگ کی۔ فارورڈ آپریٹنگ بیس تلمان میں کمانڈر نے بتایا کہ پاکستان کے اندر سے ہونے والی شیلنگ کے جواب میں انہوں نے فائرنگ کی۔ کیپٹن چارلس سیٹنز نے کہا کہ جوابی فائرنگ کے واقعات کی صحیح تعداد معلوم نہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اس سے آگاہ ہے جبکہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے بتایا کہ انہیں پاکستانی حدود میں فائرنگ کے واقعات کی اصل تعداد معلوم نہیں ہے۔

بھارت اور امریکہ معاہدے ہوچکے ہیں، بھارت امریکہ کو حقانی کیخلاف کارروائی کیلیےاکسا رہا ہے،حافظ سعید
دوسری طرف بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے والےعناصراور امن کی آشا گیت مافیہ اپنے مشن پر گامزن ہیں

الحمراء ہال لاہور میں دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے جماعے الدعواۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ دنیا بار ہا  دیکھ چکی ہے کہ امریکہ اور نیٹو فورسز کو افغانستان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت امریکہ کوشکست خوردہ دیکھ کراسےپاکستان کےخلاف جارحیت کےلیےاکسارہاہے۔انہوں نےکہاکہ پرویزمشرف نےافغانستان کےمسئلےپرامریکہ کی حمایت کاغلط فیصلہ کیا امریکہ اوراس کےاتحادیوں کی شکست سے یورپ نوازقوتوں کوسبق سیکھناچاہیے۔ جماعت الدعوۃ کے امیرکا کہنا تھا کہ امریکہ اوربھارت جتنی چاہیں پاکستان کےخلاف سازشیں کرلیں لیکن  دفاع پاکستان کونسل کےہوتےہوئےانہیں پاکستان پرجارحیت کی جرات نہیں ہوگی۔ 

اکثریت کےباوجود پنجاب حکومت گرانا نہیںچاہتے‘ پھانسی قبول مگر زرداری سےغداری نہیں کروں گا ۔ گیلانی
 وزیر اعظم نے پھر کھلا اعلان کیا ہے کہ وہ مر تو سکتے ہیں مگر قوم کا لوٹا ہوا دھن واپس نہیں آنے دیں گے

وزیراعظم گیلانی نے کہا ہے پنجاب میں اکثریت کے باوجود پیپلز پارٹی صوبائی حکومت گرانا نہیں چاہتی، پھانسی قبول ہے لیکن پارٹی اور صدر زرداری سے غداری نہیں کروں گا۔ انہیں اور ان کے بیٹے کو جیل بھیجنے کی دھمکیاں دینے والے پھانسی بھی دے دیں تو وہ پارٹی قیادت کی شان کے خلاف کچھ نہیں کہیں گے۔ جنوبی پنجاب کے عوام محرومیوں کا شکار ہیں جب تک سرائیکی صوبے کے عوام الگ نہیں ہوں گے انہیں ان کا حق نہیں ملے گا۔ ہم وفا کرنے والے لوگ ہیں قائدین کی قبروں سے بھی وفا کروں گا، بے شک پھانسی لگا دو میں بھٹو اور بےنظیر کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، وہ کام نہیں کر سکتا جو شہید قائدین کے خلاف ہو، 40 برسوں سے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن یہ مزید مستحکم ہوئی ہے، سازشی عناصر اقتدار کے لئے چور دروازے تلاش کر رہے ہیں، جو ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے وہ ہمارے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ پارٹیاں تبدیل کرنے والے انقلاب نہیں لا سکتے، وزارت خزانہ کو نئے بجٹ میں ایک لاکھ نئی نوکریاں پیدا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ چاچڑاں شریف میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا پنجاب میں پیپلز پارٹی اور (ق) لیگ کے ارکان اکثریت میں ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پنجاب حکومت گرنے بھی لگی تو ہم سہارا دیں گے۔ انہوں نے کہا آئندہ الیکشن میں عوامی خواہشات پوری نہ کرنے والوں کو ووٹ نہیں ملیں گے۔ سازشی عناصر چور دروازے سے اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم سے زیادہ کوئی اداروں کا احترام نہیں کرتا، مجھ پر کئی طرح کے دباؤ ڈالے جا رہے ہیں، اس وقت مجھ پر بہت دباؤ ہے کبھی میرے بیٹے کو بند کرنے کا کہا جاتا ہے کبھی کہتے ہیں مجھے بند کرا دیں گے، میں ان کو کہتا ہوں مجھے بے شک پھانسی بھی لگا دو میں اپنے مشن سے نہیں ہٹوں گا۔ انہوں نے کہا 40 سال سے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ ابھر کر سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا پارٹیاں چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہونے والے انقلاب نہیں لائیں گے، کبھی وفاداریاں تبدیل کرنے سے انقلاب نہیں آتا، انقلاب وہ ہے جو بھٹو لے کر آیا، انقلاب وہ ہے جو ہم نے عوام کو طاقت دی۔ میں سارے پاکستان میں گھوم کر بھٹو اور بےنظیر کا مشن عام کروں گا۔

پمز کا دورہ‘ کروڑوں ہڑپ کرنے والی نجی ائر لائن کو دوبارہ آپریشن کی اجازت کس نے دی۔میاں شہباز شریف
 طیارے کے حادثے سے قبل کس قومی سیاست دان نے اس مجرمانہ کرپشن کے بارے اعتراضات اٹھائے تھے؟
 
شہباز شریف نے گذشتہ روز پمز ہسپتال اسلام آباد کا دورہ کیا اور طیارے کے حادثے میں جاںبحق ہونے والے مسافروں کے لواحقین سے فرداً فرداً ملاقات کر کے ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد سیدھے پمز پہنچے۔ وزیر اعلیٰ نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اس المناک حادثے پر افسوس کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت دی کہ حادثے میں جاںبحق افراد کے لواحقین کیلئے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں قیام و طعام کے انتظامات کئے جائیں۔ انہوں نے ایئرپورٹ اور پمز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھوجا ایئر لائن کے طیارے کے حادثے کی بے لاگ تحقیقات ہونی چاہئے اور اس امر کی تحقیق کی جائے کہ ماضی میں خراب ریکارڈ رکھنے والی اور کروڑوں روپے کے قرضے ہڑپ کرنے والی ایئر لائن کو دوبارہ آپریشن کی کیسے اور کس نے اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھوجا ایئر لائن کو بنکوں کے کروڑوں روپے کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ڈیفالٹر قرار دے دیا گیا تھا اور اس پر پروازوں کے آپریشن کی پابندی عائد تھی۔ قرضے ہڑپ کرنے والے پاکستانی معیشت کو نقصان پہنچانے کے بعد اب معصوم انسانی جانوں سے بھی کھیل رہے ہیں۔ حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر وہ بے حد رنجیدہ ہیں اور ان کے پاس اس المیے کے بارے میں اظہار افسوس کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ میڈیا کے ذریعے حادثے کی اطلاع ملتے ہی راولپنڈی کی ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ امدادی کاموں میں اسلام آباد انتظامیہ کی ہرممکن مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 اور دیگر امدادی ٹیموں کو فوری طور پر جائے حادثہ پر بھجوایا گیا اور جاںبحق ہونے والوں کی میتوں کی ہسپتال منتقلی، تجہیز و تکفین کے حوالے سے ہرممکن مدد اور معاونت فراہم کی گئی۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک پنجاب حکومت کی طرف سے ہرممکن تعاون جاری رہے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حادثہ قومی سانحہ ہے کسی صوبائی یا وفاقی کے معاملہ میں نہیں پڑنا چاہتا۔

سیاست دان اپنے ذاتی یا سیاسی مفادات کے حصول کیلئے سپریم کورٹ کو کام نہیں کرنے دے رہے۔ عمران خان
تحریک انصاف خود بھی اپنےسیاسی مقاصد کے کیلئےعدلیہ تحریک کی مجرم متحدہ سے مصالحت کر چکی ہے

لاہورائیرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رینٹل پاور کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کے بجائے کرپشن میں ملوث ایم این اے کووزیربنادیاگیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں قوم پرست انتہا پسندی کی جانب چلے گئے وہاں کے مسئلے کا حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے فوٹو سیشن کے بجائے عافیہ صدیقی اور ڈاکٹرعامرعزیزسمیت لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئے سب سے پہلے آواز اٹھائی اورمظاہرے کئے، چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ صدر زرداری کھبی کھبی پاکستان کا دورہ کرنے کے بجائے عوام کے مسائل حل کریں۔

ممنوعہ کیمیکل کوٹہ کیس، نامزد ملزم وزیراعظم  کے بیٹے موسی گیلانی  بیرون ملک سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
کیا ملک کا کمزور عدالتی نطام اور کرپٹ ترین سیاسی ڈھانچہ ایک وزیر اعظم کے بیٹے کو سزا دلوا سکے گا ؟

ممنوعہ کیمکیکل کی الاٹ منٹ سے متعلق کیس میں اے این ایف کی جانب سے نامزد ملزم موسی گیلانی جنوبی افریقہ کے نجی دورے پرتھے جہاں سے اپنے والد وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر وہ اے این ایف کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے وطن واپس پہنچے ہیں۔ اے این ایف کے فورس کمانڈربریگیڈرفہیم کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم آئندہ ہفتے موسی گیلانی کا بیان ریکارڈ کرے گی۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے بھی اسی کیس میں موسی گیلانی کوطلب کررکھا ہے۔ اس سے قبل موسی گیلانی کے وکیل سلمان راجہ نے بھی ممنوعہ کیمیکل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان افتخارمحمد چوہدری کوبتایا تھا کہ انہوں نے اپنے موکل سید موسی گیلانی کو اے این ایف کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

 بیورو کریسی اسلام دشمن اوراینٹی پاکستان فتنہء کفر قادیانیت کی پشت پناہی سے باز رہے، ختم نبوت کانفرنس
 قادیانت کی شرانگیزیاں روکنے کیلئے ، قومی سطح پراسکےکے زائم کے بارے آگہی پھیلانے کی ضرورت ہے

بیورو کریسی فتنہ قادیانیت کی پشت پناہی سے باز رہے، قادیانی ملک کو نظریاتی و جغرافیائی طور پر غیرمستحکم کرنے کیلئے ایوان صدر اور وزیراعظم سیکرٹریٹ تک رسائی حاصل کر چکے ہیں۔ امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عمل درآمد کو یقینی بنا جائے، قادیانیوں نے وطن عزیز کے ایٹمی و دفاعی راز امریکہ، بھارت اور اسرائیل کو فراہم کئے۔ ملک کو قادیانی سٹیٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ تحریک ختم نبوت میں مولانا محمد ضیاءالقاسمی رحمةاللہ علیہ کے تحفظ ختم نبوت کے شاندار کردار پرفخر ہے۔ قادیانی اسلام اور ملک دونوں کے غدار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ، پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی مرکزی جامع مسجد گول میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو گھمبیر حالات سے نکالنے کیلئے پس پردہ چھپے ہوئے قادیانیوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ چناب نگر میں قادیانیوں نے ریاست کے اندر ایک خود ساختہ ریاست قائم کر رکھی ہے جہاں مسلمانوں کو تنگ اور ہراساں کیا جا رہا ہے، قادیانیوں کی تاریخ ملک سے غداری اور دستور پاکستان سے انحراف سے بھری پڑی ہے۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ قادیانیت ہر میدان میں تعاقب کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے فی الفور ہٹایا جائے اور اسلام اور ملک دشمن سازشوں میں ملوث سی آئی اے ایجنٹس اور بھارتی آلہ کارقادیانیوں کو گرفتار کیا جائے۔


              آج کی غزل درویش  


Picture

similar ultram